سماجی رہنما کی ایس ڈی او ہیڈ سدھنائی سے ملاقات، زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کیا

کمالیہ (نامہ نگار)   سماجی رہنما سردار رحمت عباس ڈوگر کی ایس ڈی او ہیڈ سدھنائی سید عمران شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات اور تفصیلی گفتگو۔ اس موقع پر سردار رحمت عباس ڈوگر نے انہیں زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جو دریائے راوی سے لنک نہریں نکلتی ہیں ان وہ زیادہ تر بند رہتی ہیں جس کی وجہ سے زمینوں کو زیادہ پانی سیراب نہیں ہو پاتا جس سے زمینداروں کی فصل کی پیداوار کے ساتھ ساتھ زمین بھی مثاتر ہوتی ہے۔ مزید سردار رحمت عباس ڈوگر نے انہیں گزارش کی کہ وہ نہروں کا معائنہ اور وزٹ بھی کریں تاکہ مناسب حل نکالا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن