ظلم کی حکومت مسلط ، عوامی مفاد کیخلاف فیصلے منظور نہیں کیے جائینگے:سراج الدین ثاقب

Aug 07, 2023

لاہو ر (کامرس رپورٹر ) پنشنر ز ایسوسی اپشن کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اگر 9 اگست تک حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے جا ئیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے پی آرٹی سی پنشنرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سراج الدین ثاقب، جان محمد کاشف، ظہور جٹ، میاں پرویز، افضل گجر، محمد اسلم اور میاں بوٹا نے بھی خطاب کیا۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک پر ظلم کی حکومت مسلط ہے۔ ملک اور عوامی مفاد کے خلاف فیصلے منظور نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپاٹی نے عوامی مفاد کے خلاف اقدامات پرآواز نہ اٹھائی تو لوگ معاف نہیںکریں گے۔ اجلاس میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مہم کیلئے سرکاری اداروں، محکموں کے ملازمین کی تنظیموں اور پنشنرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں