لاہور(سپورٹس رپورٹر ) گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے کوالیفائر 2میں مونٹریال ٹائیگرز نے وینکوور نائٹس کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ عباس آفریدی نے 29 رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک اور شیرفین ردرفورڈز (48*) کی اننگز بھی شامل تھی ۔مونٹریال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وینکوور نائٹس نے ورتیا اروند (7) کو جلد کھونے کے باوجود اننگز کا مستحکم آغاز کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر نائٹس کا سکور ایک وکٹ پر 35رنز تھا۔ اس موقع پر محمد رضوان (39)اور کوربن بوش (36)نے57رنز کی ایک اور اہم شراکت قائم کی۔تاہم اچانک صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب نائٹس نے کچھ ہی گیندوں پر 4وکٹیں کھو دیں۔ 90کے سکور پر ایک وکٹ گری لیکن پھر عباس آفریدی نے پہلے کوربن بوش اور پھر نے اگلی ہی دو گیندوں پر راسی وان ڈیر ڈوسن اور نجیب اللہ زدران کو آٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ اگلے اوور کی پہلی گیند پر محمد رضوان (39)بھی ایان افضل خان کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔10سالہ فابین ایلن عباس آفریدی کا دن کا پانچواں شکار بنے۔ وینکوور نائٹس نے 6وکٹوں پر 137رنز بنائے۔جواب میں ٹائیگرز نے دھماکہ خیز آغاز کیا۔ محمد وسیم (13) نے پہلے اوور میں دو چھکے لگائے جس کے بعد انہیں کوربن بوش نے آوٹ کیا۔ کرس لین (7)، سریمانتھا وجئے رتنے (6) اور دلپریت سنگھ (2) اس کے فورا بعد آئوٹ ہوئے۔ پاور پلے کے اختتام پر ٹائیگرز نے 4 وکٹیں کھوکر 37 رنز بنائے تھے۔آخری اوور میں 15رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی، شیرفین ردرفورڈ نے ریان پٹھان کو لگاتار تین چھکے لگا کر ٹائیگرز کو سنسنی خیز فتح دلادی۔فائنل مقابلہ سرے جیگوارز اور مونٹریال ٹائیگرز کے درمیان ہوگا ۔