لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے بعد سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ء کیلئے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان کو میگاایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم آسٹریلیا اور پاکستان بھی مضبوط حریف ہیں، جنہیں ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مورگن نے بھی پاکستان ‘انگلینڈ‘آسٹریلیا ‘بھارت کو سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
Aug 07, 2023