فیفا ویمنز ورلڈکپ: سویڈن نے امریکہ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سویڈن نے دفاعی چیمپئن امریکہ کو شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا گیا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پونے تین گھنٹے تک جاری رہا، مقررہ وقت میں گول نہ ہونے پر اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا۔ میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں سویڈن نے کامیابی حاصل کی۔سویڈن نے دفاعی چیمپئن امریکہ کو پنالٹی ککس پر 4-5 سے شکست دی۔سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی، رورڈ اور بیرین سٹین نے گول کیے، جنوبی افریقی ٹیم کی کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن مخالف دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے انہیں ناکام بنایا۔کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ سپین سے جمعہ 11اگست کو نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...