بابر ، رضوان ‘ شاہین کیلئے 45 لاکھ ماہانہ تنخواہ، راشد لطیف نے آواز بلند کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق کپتان راشد لطیف نے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 45 لاکھ ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کو کم قرار دیدیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں 45 لاکھ ماہانا تک کی پیشکش کم ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیلئے یہ اضافہ بہت کم ہوگا، نئے کنٹریکٹ کے تحت ان کھلاڑیوں کو صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ راشد لطیف کے مطابق اگر بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ، آئی ایل لیگ، بی پی ایل کیربیئن لیگ نہیں کھیلے گا تو ان کو 20 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے بدلے کھلاڑیوں کو صرف 15 ہزار 800 ڈالر مل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش اور لیگ سے ملنے والے پیسوں کا موازنہ کیا جائے تو بہت بڑا فرق نظر آئیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...