امارات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور ریت کا طوفان

Aug 07, 2023

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے بعض علاقوں میں تیز ہوائوں، شدید بارش اور ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی۔پولیس اور موسم کی پیشین گوئی کرنے والے حکام نے مکینوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے جنوب مشرقی علاقوں کے مکینوں نے سوشل میڈیا پر شدید بارش اور تیز آندھی کی اطلاع دی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے اپنی بالکونی سے شدید بوندا باندی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا کہ دبئی میں موسم گرما کی بارش۔دبئی کی ایک خاتون مکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انھوں نے دبئی میں واقع فیئرویزایسٹ ٹاور میں اپنے بلندوبالا اپارٹمنٹ سے پہلی مرتبہ اس انداز میں شدید بارش اور تیز ہوائیں دیکھی ہیں۔

مزیدخبریں