کولمبو(اے پی پی)سری لنکا میں90 ہزار افراد خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے میڈیا کو بتایا کہ سری لنکا کے شمالی مغربی اور شمالی صوبوں کے 4علاقوں میں 27,885 خاندانوں کے کل 89,485 افراد خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ شمالی صوبے کا ضلع جافنا ہوا ہے جس میں 21,714 خاندانوں کے 69,113 افراد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سری لنکا میں خشک سالی عام طور پر مون سون کے آغاز میں تاخیر یا بارش کے وقتی تغیر کی وجہ سے ہوتی ہے۔