مالدیپ: سابق صدر عبداللّٰہ یامین کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

مالے (نیٹ نیوز) مالدیپ کی سپریم کورٹ نے سابق صدر عبداللّٰہ یامین کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔ عبداللّٰہ یامین، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے جرم میں 11 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں اور وہ دسمبر 2022 سے جیل میں ہیں۔مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں سابق صدر عبداللّٰہ یامین کے صدارتی امیدوار بننے کے معاملے پر سابق صدر کی پروگریسو پارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے سابق صدر عبداللّٰہ یامین کو جیل میں ہونے پر صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ مالدیپ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ستمبر میں ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن