اسلام آباد(نا مہ نگار)افغانستان کے سفیر سردار احمد خان شکیب کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،ملاقات میں افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان سے سانحہ باجوڑ پر افسوس کا اظہار کیا اورشہدا کے لئے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔اس موقع پر مولانا صلاح الدین ایوبی ، علامہ راشد سومرو ، ا نجینئرضیا الرحمان موجود تھے۔