گوجر خان : کنوئیں کی کھدائی کرتے زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) گوجرخان کے علاقہ مسہ کسوال میں کنویں کی  کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے اور میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیر سے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نہ نکالا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن