فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل میں بھرتی کے دوران امیدوار کی جگہ دوڑ لگانے والے سمیت دو ملزم حراست میں لے لیے گئے۔ تفصیل کے مطابق سنٹرل جیل میں بھرتی کے دوران اصل امیدوار کی جگہ دوڑ لگانے والے سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ علی حسن محکمہ جیل خانہ جات میں کانسٹیبل بھرتی کا امیدوار تھا۔ فزیکل ٹیسٹ میں علی حسن کی جگہ عباس دوڑ لگا رہا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے شک گزرنے پر پڑتال کی تو فراڈ کا علم ہوا۔ جیل اہلکاروں نے عباس اور علی حسن کو صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔