کراچی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں دہشت گردی میں مطلوب ملزم کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔ متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا جائے گا۔