9 مئی واقعات کے بعد 20 دن چھپا رہا، پرویزخٹک

 پشاور(نوائے وقت رپورٹ ) تحریک انصاف پارلیمینٹرین  کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا  ہے کئی بار کوشش کی پنجاب پولیس کو بہتر کیا جائے مگر کسی کا ارادہ نہیں تھا۔ 9 مئی واقعات کے بعد عجیب ماحول بنایا گیا، 9 مئی واقعات کے بعد 20 دن چھپا رہا۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہمیں الیکشن کرانے کے 4 مواقع ملے، چاروں مواقع ضائع کیے گئے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مان رہے تھے، میں نے کئی مرتبہ کہا تھا الیکشن کی طرف جانا چاہیے کیونکہ  آگے اندھیرا نظر آ رہا ہے۔ فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی خود کرتے تھے۔ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملے کیے، پی ٹی آئی کے سینئر لوگ اس ڈرامے میں شامل نہیں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی ٹیم بناتے تھے مگر اس ٹیم کو کوئی اختیار نہیں ہوتا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے ان کے علاوہ کوئی دوسرا شخص لیڈر بن جائے، مجھے وزیراعلیٰ نہ بنانیکی دو وجوہات تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ چاہیے تھا جو میں نہیں تھا۔ شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا منی لانڈرنگ کے پیسے پکڑے گئے ہیں اور حکومت پاکستان کو ٹرانسفر ہو رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ کہہ دو تو برا لگتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن