چینی نائب وزیراعظم کا تیان جن میں ڈیموں کی مضبوطی پر زور

تیان جن  (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڑانگ گوچھنگ نے حفاظتی پشتوں اور بند کو مضبوط بنانے اور سیلاب سے بچا کے راستے صاف رکھنے کے کام پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن ڑانگ نے تیان جن میں پانی کی سطح اور ڈیم کی مضبوطی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے سیلاب سے بچا کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ، تیان جن اور ہیبے میں حال ہی میں شدید بارش ہوئی جس سے سے دریائے ہائی ہی کے طاس میں واقع نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کے اخراج سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اپ سٹریم میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر اہم یا نسبتا کمزور ڈیموں کو مضبوط بنانا ضروری ہے  جبکہ  مرکزی اور مقامی سرکاری ملکیتی اداروں کو اس وقت پیشہ ورانہ کردار ادا کر نا چاہئیے۔ انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کا سامان مکمل طور پر تیار رکھنے ،حفاظتی پشتوں پر 24 گھنٹے گشت اور رہائشیوں کی مناسب منتقلی پر بھی زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن