گوجرخان (نامہ نگار) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل گوجر خان کے صدر راجہ ہارون ارشد کی قیادت میں ایپسما تحصیل گوجر خان کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ،ملاقات میں مرکز سے سینئر قیادت ابرار احمد خان اور کامران سیف کی بھی شرکت، راجہ ہارون ارشد نے گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف کی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی کے جلد قیام کے لئے درخواست بھی پیش کی تا کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کم ہو سکیں جس پر راجہ پرویز اشرف نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گوجر خان میں یونیورسٹی کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر ابرار احمد خان نے پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیاجس میں کم فیس لینے والے تعلیمی اداروں کے مسائل کا ذکر کیا گیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دہانی کروائی کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وہ کم فیس والے تعلیمی اداروں کی توانا آواز بن کر مسائل کو حل کروائیں گے وفد میں راجہ محمد اعجاز، راجہ اکرام الحق، محمد آفتاب،حافظ شیر خان،قاری عباس مقصودی،سید مزمل احمد،راجہ محمد ارشد،راجہ خلیل، محمد عاقب، میڈم صدف رباب، میڈم افشین مختار،میڈم نصرت چشتی،میڈم راشدہ عمران نے بھی شرکت کی۔