چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کے تناظر میں درج دو مقدمات میں 11ملزمان ڈسچارج

Aug 07, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کے تناظر میں درج دو مقدمات گرفتار 11 ملزمان کو ڈسچارج کردیا ہیڈیوٹی جج ثاقب جواد نے گرفتار گیارہ ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیا اسلام آباد پولیس نے گرفتار سات مرد چار خواتین کو عدالت کے سامنے پیش کیاعدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی دو مقدمات تھانہ ہمک اور تھانہ بہارہ کہو سے گیارہ ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے وکلا مرزا عاصم بیگ ، زاہد بشیر ڈار و دیگر پیش ہوئے ۔

مزیدخبریں