اسلام آباد(نا مہ نگار)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اعلی سطحی ایرانی وفد کی ملاقات، ایرانی وزیر تجارت سید عزت اللہ ضرغامی نے وفد کے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں ایرانی سفیر امیری رضا مقدم بھی وفد کے ہمراہ موجود شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود رہے،ملاقات میں پاک ایران تعلقات کی بہتری، عالم اسلام کے مسائل اور اتحاد امہ و دیگر امور زیر بحث رہے ملاقات میں پاک ایران ثقافت، سیاحت سمیت دیگر عوامی امور بھی زیر غور آئے ملاقات میں پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل بارے بھی علامہ ساجد نقوی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ملاقات میں ایران میں حصول علم کیلئے جانے والے طلبا کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا،ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران اسلامی دنیا میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وقت کیساتھ ساتھ پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی آئی جسے مزید بہتر بنایا جائیگا، ایران پاکستان کیساتھ توانائی، سیاحت، معیشت و ثقافت سمیت تمام شعبہ جات میں مزید تعاون کا خواہاں ہے، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بردار اسلامی و ہمسائیہ ممالک، معاشی و ثقافتی و سیاحتی امور میں تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا،
علامہ ساجد علی نقوی سے ایرانی وفد کی ملاقات، عوامی امور بھی زیر غور آئے
Aug 07, 2023