اسلام آباد(نا مہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیئے ہوئے ہیں بنوں کی ترقی کا جوسفر سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے شروع کیا تھا اسی وژن کے ہماری جدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر بنوں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر دوست محمد نے انہیں بریفنگ دی افتتاح کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پورے خیبر پختونخوا کیلئے تحفہ ہے یہاں پورے خیبر پختونخوا کے طلبا تعلیم حاصل کریں گے صحت کا شعبہ ایک معزز اور خدمت کا شعبہ ہے پورے خیبر پختونخوا اور باالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام اس بہترین منصوبے سے فائدہ اٹھائیں ,انہوں نے کہاکہ بنوں میڈیکل کالج پر 2006 میں کام شروع ہوا تھا الحمد اللہ آج بنوں میڈیکل کالج مکمل ہوگیا,ہم نے ابھی بھی علاقہ کی ترقی کے لیئے مزید کام کرنا ہے ہماری سیاست کا محور و مرکز اسلامی نظام کے نفاذ ۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اسکے اداروں کی عزت وقار اور محبت کے جذبہ کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا ۔
شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں ، زاہد اکرم درانی
Aug 07, 2023