سوات ‘ تحریک مظلومان کا ملکیتی زمینوں پر حق نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Aug 07, 2023

سوات (نامہ نگار)سوات میں تحریک مظلومان کا ملکیتی زمینوں پر حق نہ ملنے کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے 60 فیصد ملکیت کے مطابق حق دینے کا مطالبہ، گزشتہ روز مینگورہ شہر کے مصروف نشاط چوک میں ہزاروںکی تعداد میں تحریک مظلومان سے وابستہ افراد نے احتجا ج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اجداد کے دور سے پہاڑی علاقوںمیں رہائش رکھتے ہیں جہاں کی زمینوں پر حکومتی قوانین کے مطابق 60فیصد کے حساب سے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں جبکہ 40 فیصد کے حساب سے حکومت کے حقوق ہیں لیکن اس کے بائوجود حکومتی اہلکاروں نے ان بندوبستی علاقوںمیں ہمیں اپنے حق سے محروم رکھے ہوئے ہیں اور ایک معمولی درخت کاٹنے پر ہم پر بڑے بڑے جرمانے عائد کئے جاتے ہیں جبکہ ہمارے مویشیوں کو بھی ان زمینوں میںموجود چراگاہوں میں چرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس پر ہم حیران ہیں کہ ہمارا 60 فیصد کا حق کہاں چلاگیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارے 60 فیصد کے حق سے محروم رکھنے کی روش ختم کرکے سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر ہم اس کے خلاف عدالت جانے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ 

مزیدخبریں