کامونکی:سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب


کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیم نالہ میں شگاف پڑنے کے باعث درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹبہ محمد نگر سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے ٹبہ محمد نگر اور گھنیاں میں کافی رقبہ زیرآب آگیا، اہلیان علاقہ نے مقامی تحصیل انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ بھی کیا مگر اس کے بارے میں ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی،شگاف پڑنے سے کھیتوں میں لگی فصل دھان کی تباہ ہوگئی،اہلیان علاقہ کے مطابق ریلوے لائن کے نیچے سے نکاسی آب کا راستہ بند ہونے کی وجہ پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور علاقہ میں سیلابی صورتحال پیداہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن