5اگست کو کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا:حاجی مدثر قیوم ناہرا 


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے اور اقبال صدیق سدھو سٹی صدر نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو غاصب بھارتی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آرٹیکل370کو منسوخ کیا، بھارتی حکومت کےخلاف کشمیریوں کا احتجاج روکنے کیلئے مظالم کی انتہا کر دی گئی، آج 4سال گزرنے کے بعد بھی کشمیر میں لاک ڈا¶ن جاری ہے ،کشمیری مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا رہا ہے ،ان 4 برسوں میں بھارت کے مختلف علاقوں سے آنے والے 50لاکھ سے زائدافراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا گیا تاکہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلہ جا سکے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن