گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماسابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی مکافات عمل ہے ، انہوںنے ثاقب نثار کے ذریعے نواز شریف کو ایک سازش کے تحت صرف اقامہ رکھنے کی پاداش میں نااہل کروایا اور اقتدار میں آکر مظلوم کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جسکی سزا انہیں بہر حال ملنا ہی تھی ، غیر ملکی قوتوں کا ناپاک ایجنڈا لے کر چلنے والے کا عدالت سے بد دیانت ثابت ہونا قدرت کا انصاف ہے ،توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے جعلی صادق اور امین کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے ، انہوںنے مزید کہاکہ پی ٹی آئی دور میںمشکل حالات اور بدترین سیاسی انتقام کے باوجود مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان استقامت اور جرات کے ساتھ کھڑے رہے ،کارکنوں نے فاشسٹ اور غیر سنجیدہ حکومت کا مقابلہ کیا ، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک بھرمیں بے مثال کامیابی حاصل کرے گی اور شریف برادران کی قیادت میںملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔