گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا زین العابدین ؓکا کردار متلاشیان حق کیلئے مینارہ نور ہے، آپؓ واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ تھے ،کربلا کا خونی منظر آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا زین العابدینؓ کے یوم وصال پر محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف، علامہ محمد عمر صدیقی، ڈاکٹر محمد احمد نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا زین العابدین ؓنے صبر و استقامت کے ساتھ راہ مشکلات و صدمات کو عبور کیا، آپؓ نے زندانوں کو عبادت خانوں میں بدل دیا،کوفہ و شام کے بازاروں اور ابن زیاد و یزید کے درباروں میں اپنی پھوپھی سیدہ زینب بنت علی کے ہمراہ جراتمندانہ خطبات و بیانات و تقاریر نے قصر یزید کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔