لیو انکیشمنٹ کا کالا قانون ہرگزقبول نہیں کریں گے:رحمن باجوہ 

Aug 07, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اگیگا مرکزی رہنما¶ں رحمن باجوہ ،میڈم رخسانہ، انور قاسم علوی، خالد جاوید سنگھیڑہ ،راجہ طاہر ،پروفیسر ندیم اشرفی،بے نظیر قاضی نے پنجاب کابینہ اجلاس کے منٹس کی منظوری پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل سرکاری ملازمین کا دشمن اور ملازم کش پالیسیوں کا موجد ہے،خدمات فی الفور وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں، مرکزی کوآرڈنیٹر رحمن باجوہ نے کہا کہ لیو انکیشمنٹ کا کالا قانون کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا اس قانون کو فی الفور واپس لیا جائے ،سینئر وائس پریزیڈنٹ اگیگا مرکزی صدر پاکستان نیشنل ہیلتھ پروگرام میڈم رخسانہ انور نے کہا لیو انکیشمنٹ کا قانون پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے اور یہ آئین پاکستان کی شق 25 کی خلاف ورزی ہے ،ایک صوبے کے ملازمین کے ساتھ متعصبانہ قانون کسی صورت قبول نہیں۔

مزیدخبریں