نوشہرہ ورکاں :بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈا¶ن ،8افراد کےخلاف مقدمات 

Aug 07, 2023


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ایس ڈی او سب ڈویژن تتلے عالی سکندر ریاض نے اہلکاروں کے ہمراہ نواحی دیہات بیگ پور کوٹلی منسو اور چاہ کوٹلی میں چھاپہ مارا اور فرمان، تصور، حمزہ، عابد، بلال اور محمود سمیت آٹھ افراد کو واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا، جن کے خلاف فوجداری مقدمات کے لئے استغاثہ جات تھانہ تتلے عالی بھجوا دیئے گئے ہیں، ایس ڈی او سکندر ریاض نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں