گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اہل سنت وجماعت کے مرکزی رہنما مبلغ اسلام حافظ صغیر احمد چشتی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ عزم واستقامت کا پہاڑ اور تقوی وشجاعت کا مینار تھے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں ایثار وقربانی کی مثال پیش کرکے حق کی خاطر اپنا تن من دھن اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیا۔ سیدنا امام حسینؓ ؓیزید کی بعیت کرلیتے تو آج کسی کو ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے اپنے 72 شہداءکی قربانی دے کر اسلام کو وہ جلابخشی جس کی قیامت تک مثال نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحریک پیغام مصطفےٰ پاکستان کے زیراہتمام مقامی میرج ہال گرجاکھ میں پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جید علماءکرام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،آخر میں ملک وملت کے استحکام اور ترقی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔
امام حسین ؓ استقامت کاپہاڑ اور تقویٰ کا مینار تھے: صغیر چشتی
Aug 07, 2023