جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قابل مذمت ہے انہیں عدالتی فیصلہ کے تحت استحصال کا نشانہ بنایا گیا، پٹرول مہنگاہونے سے عام آدمی مزید پس جا ئے گاحکمرانوں نے معیشت کوتختہ مشق بناتے ہوئے عوام کے مسائل اوروسائل میں توازن بگاڑدیا عوام پرمزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں،ان کادرد کی شدت سے چیخنا اورزندگی کیلئے ایڑیاں رگڑنادیکھا نہیں جاتا پسماندہ طبقات کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے ارباب اقتدار واختیار کی مراعات ختم کرناہوں گی حکومت پٹرول کی پرانی قیمت بحال جبکہ عوام کامعیارزندگی بلندکرے، اپنے ایک بیان میں چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کے نرخ بڑھ جانے کے فوری بعد ملک بھرمیں مہنگائی ایک بڑا سیلاب آیا ہے اس معاشی ابتری کے دوران بیچارے سفیدپوش لوگ کس طرح اپنا بھرم برقراررکھیں ،وہ توصدقات وعطیات بھی قبول نہیں کرتے ،انہوں نے کہا کہ کاروبار منفعت بخش ہوتے ہیں لیکن اسلام جائز حدسے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔