فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہفوج ہمارا فخر اور ہم اسکے ساتھ ہیں پاک فوج پاکستان کی آن، شان اور جان ہے، ہم سب اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، ہم گھروں میں سکون سے سوتے ہیں کیونکہ پاک فوج سرحدوں کو محفوظ بناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں پرامن احتجاج کسی نے نہیں روکا یہ ہر کسی کا حق ہے لیکن جلاگھیرا، توڑ پھوڑ بالکل غلط ہے وطن سے محبت ہمارے لہو میں شامل ہے افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کے دفاع کی خاطر کلیدی کردار ادا کررہی ہیں جنہیں نشانہ بنایا جانا قابل قبول نہیں۔