شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سنیئر رہنما ءاور سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے جھوٹے سادھو کا چہرہ بے نقاب ہو گیا،عدالتی فیصلہ حق اور سچ پر مبنی فیصلہ ہے، چیئرمین پی ٹی آ ئی نے اپنے چار سالہ دور میں ملک کی معیشت سمیت ہر شعبہ کو نقصان پہنچایا، دفاعی تنصیبات کو آ گ لگائی، شہدا کے مزاروں کی بے حرمتی کی، قومی خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹا،چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ کر رہے ہیں۔
عدالتی فیصلے سے جھوٹے سادھو کا چہرہ بے نقاب ہو گیا:میاں امجد لطیف
Aug 07, 2023