بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی: ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، عوام دشمن پالیسیوں کے نتیجہ میں غریب آدمی کا جینا مشکل بنادیا گیا ہے جبکہ گھروں میں پانی نہیں آتا، بجلی گیس غائب اور آٹا سمیت روزہ مرہ کی اشیائے خور نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی بے روزگاری، آئی ایم ایف کی غلامی اور معاشی بدحالی میں ملک کی 75 سالا تاریخ کا رکارڈ توڑدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن