شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو جس مذموم سازش کے تحت نااہل کر کے ترقی کے عمل کو تباہ کیا گیااسکے تمام محرکات کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں اور اس سازش کے مہرے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں ،نوازشریف کو قومی سیاست سے دور کرنے کی سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور پارٹی قائد پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔