شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ موجودہ ظالمانہ، کرپٹ اور استحصالی نظام کے خاتمے کےلئے صرف اور صرف پی ٹی آئی سنجیدہ جدوجید کررہی ہے حکمران اپنی جھوٹی بیان بازی سے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ان لوگوں نے ہی ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلا ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں، سارے”اسٹیٹس کو“ کی حامی ہیں ان کے نزدیک ملک و قوم کا درد کچھ اہمیت نہیں رکھتا،ان ظالموں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔
حکمران اپنی جھوٹی بیان بازی سے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں: اسلم خان شیروانی
Aug 07, 2023