شیخوپورہ:حج کی سعادت حاصل کرنے پرعبدالرحمن مدنی کے اعزاز میں ظہرانہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری اور یوتھ فورس کے ضلعی صدر عبدالرحمن مدنی کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں ظہرانہ دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا شفیق خان پسروری تھے جبکہ ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری ،سرپرست حاجی منشاءگوپے را،سٹی امیر میاںمحمدراشد ،یوتھ فورس کے ضلعی صدر عبدالرحمن مدنی ، سٹی صدر حافظ نعیم ربانی، عبدالرحمن نوشابر، حاجی محمدحنیف گوندل ،قاری عبدالحفیظ ،حافظ بابر سلفی ،حاجی محمدیعقوب چاہل، حاجی تنویر احمد، حافظ عبدالوہاب، قاری عزیز اسد،حاجی رانا محمد الیاس ، پروفیسر ثناءاللہ سمیت علماءکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...