کاہنہ(نامہ نگار) قانون نافظ کرنے والے قانون پرعملدرآمد کریں تو عوام خود بخود عمل کرتی نظر آئے گی۔گشت پر معمور موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس اہلکار کے پاس نہ ہیلمٹ نہ گاڑی کے مکمل کاغذات نہ لائسنس اور نہ ہی موٹر سائیکل کو نمبر لگا ہوتا ہے وہ مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر شہریوں سے کاغذات ، ہیلمٹ ، لائسنس وغیر مانگتے ہیں جبکہ ان کے اپنے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا۔رشوت نہ دینے پر گاڑی کو تھانہ میں بند کر دیا جاتا ہے۔ تھانہ کاہنہ کے اہلکار سر شام دوکانوں کے سامنے ناکہ لگا کر گھروں سے سودا سلف لینے آنے والے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ رشوت نہ دینے پر کئی گاڑیاں تھانہ میں بند کر دی گئی ہیں جبکہ ایس ڈی پی او کاہنہ کی غیر موجودگی میں کوئی بھی شہری گاڑی چھڑاوا نہیں سکتا ۔ شہری عبدالواحد خاں نے بتایا کہ میری موٹر سائیکل جمعہ سے تھانہ میں بند جبکہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی او سوموار کو آئیں گے۔ سوموار تین بجے کے بعد آئیں گے تو پھر رابط کر لینا۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر وجہ شہریوں کو تنگ کرنے سے روکا جائے اور ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔