لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ اسلام اورملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سا لمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔