لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم وناز گنڈاپور نے ٹرین حادثہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاءپر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حادثہ کے متعلق جامع تحقیقات کی جائے۔