ٹوکیو۔(اے پی پی)جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم حملے کی 78 ویں برسی منائی گئی ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرئے جانے کی یاد میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 50,000 افراد شریک ہوئے ۔شہر پر 6 اگست 1945کو بم گرائے جانے کے وقت کے مطابق صبح 8.15 بجے امن کی گھنٹی بجائی گئی اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نےاس مو قع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے رہنماں کو اس حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے کہ جوہری خطرات جو اب بعض پالیسی سازوں کی طرف سے بیان کیے جا رہے ہیں، جوہری ڈیٹرنس تھیوری کی حماقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان میں امریکا کی طرف سے 6 اگست کو ہیروشیما پر گرائے جانے والے لٹل بوائے نامی ایٹم بم نے ہزاروں افراد کو فوری اور سال کے آخر تک تقریبا 140,000 افراد کو ہلاکہو گئے تھے۔
برسی