ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین، نمازیوں اور زائرین کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ المسجد الحرام میں سونے سے گریز کیا جائے۔ ضوابط اور ہدایات کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں سونے کی اجازت نہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضیوف الرحمن سے ہمیں امید ہے کہ آپ راہداریوں اور نماز کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں اور ان گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے
وزارت حج ہدایت
وزارت حج کی معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت
Aug 07, 2023