مردم شماری : کامران مرتضی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ، واک آو¿ٹ

سینٹ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال ہو گئی جب حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور اجلاس سے واک آﺅٹ کر گئے۔ انہوں نے بلوچستان کے مردم شماری کے نتائج کو لے کر شدید احتجاج کیا۔ بولے ! کہ حکومت نے جاتے جاتے بلوچستان پر ایک اور بم گرا دیا۔ انہوں نے بلوچستان کی آبادی 64 لاکھ کم کرنے کا الزام عائد کیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بازوﺅں پر کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے گرفتاری کی مذمت کی اور ٹوکن واک آﺅٹ بھی کیا، تاہم وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامران مرتضی پی ٹی آئی ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن