ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت اجلاس،تنظیم سازی کے معاملات پر غور


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا ایک اہم اجلاس ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوا۔اجلاس میں رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،عامر خان،میاں طارق،راو¿ طارق، نگہت شیخ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اورپارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد اب وارڈ کی سطح پر پارٹی کی طرف سے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میں اب شماریات کی طرف بھی جانے کا فیصلہ ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماو¿ں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا پاکستان کی عوام میاں نواز شریف سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف چوتھی بار بھی پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔عمران خان پر اب چور ہونے کی مہر عدالتی فیصلے نے لگا دی ہے اور یہ مکافات عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...