لاہور(نامہ نگار)ٹاو¿ن شپ کے مکینوں اور علاقے کے سماجی و تاجررہنما سابق کونسلر محمد سرفراز خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف اللہ کو بلاک نمبر 16 کے کشمیر چلڈرن پارک سے ہنگامی بنیادوں پر گندا برسا تی پانی نکلوانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ محمد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سیف اللہ کے فوری ایکشن پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ علاقے کے معزز ین نے اپیل کی ہے کہ کشمیر چلڈرن پارک کی حالت زار بہتر بنا ئی جائے اوراندھیرے میں ڈوبے پارک کو روشن کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے جائیں۔