متحد ہو کر ڈوبتی معیشت کو سہارا ،غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا:علامہ ہشام الٰہی ظہیر 

Aug 07, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے اس وقت استعمال کرتا ہے جب ہم اندورنی طور پر خلفشار کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہو گا تاکہ غربت کا خاتمہ ہو سکے۔دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مذہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کیا۔”فضائل صحابہ کانفرنس“کے قیام میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام 43سالوں سے جاری یہ کانفرنس ہر صورت ہوگی۔ہم امن کے داعی ہیں کسی صورت قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہونا چاہتے۔گذشتہ روز علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ فضائل صحابہ کانفرنس کا انعقاد کا مقصد علمائے مشائخ کا دفاع صحابہ، عظمت اہل بیت کی سیرت و گفتار کو ا±جاگر کرنا ہے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لانے ہیں تا کہ صحابہ کرامؓ، ا±مھات المومینینؓ، اہل بیتؓ پر تبرہ بازیوں کا سلسلہ مستقل طور پر بند ہو سکے۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ اگر توہین رسالتؓ، توہین صحابہؓ کے قوانین میں ترمیم کی گئی یا ان کے مرتکب احباب کی سزاو¿ں میں کمی کے حوالے سے کوئی ترامیم کی گئی تو اہل حدیث، اہل سنت کی تمام جما عتیں ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گی کیونکہ یہ ہمارا جمہو ری و آئینی حق ہے۔

مزیدخبریں