بنک آف پنجاب ، بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے ای سٹیمپنگ منصوبے کا آغاز

لاہور (کامرس رپورٹر) بنک آف پنجاب اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے مابین ای سٹیمپنگ اجراءکے منصوبے کے منصوبے کیلئے کوئٹہ میں سروس لیول معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس اہم منصوبے کا مقصد خود کار انداز میں خدمات فراہم کرکے شہریوں کو مستفید کرنا ہے۔ یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں ڈیجیٹل سروسز کو فروغ دیکر عوام الناس بالخصوص کاروباری افراد کیلئے آسانی پیدا کرنے کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ بنک آف پنجاب کی بدولت شہری اب ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صرف ایک کلک کے ذریعے چند منٹوں میں آسانی سے ای سٹیمپ پیپر حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ای سٹیمپنگ منصوبہ پورے صوبے میں شروع کیا جائے گا جس سے محصولات کی وصولی میں اضافہ ہوگا اور ڈیٹا کو مکمل طورپر تصدیق کیا جا سکے گا۔ معاہدے کی تقریب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ‘ گروپ چیف کارپوریٹ اینڈانویسٹمنٹ بنکنگ بی او پی فرید احمد خان اور ہیڈ ٹرانزیکشن بکنگ ۔ بی او پی شرجیل رضا خان کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ پنجاب بنک ملک کا واحد بنک ہے جو 2016ءسے بہت کامیابی کے ساتھ اس خدمت کو بڑھاتا آرہا ہے۔ بی او پی کا منصوبہ ہے کہ ان خدمات کو دوسرے صوبوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن