پشاور(نوائے وقت رپورٹ ) پشاور کی تحصیل کونسل متھرا کے چیئرمین کی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کی نشست پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار کامیاب ہو گیا۔ تمام 155 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ایبٹ آباد میں تحصیل چیئرمین حویلیاں کی سیٹ پر آزاد امیدوار‘ نمریز شیر خان 21464 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے افتخار خان 18521 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ کو 14892 ووٹ ملے۔
کامیاب