مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دینگے ، صدر آذربائیجان

Aug 07, 2023


اسلام آباد (این این آئی) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے۔ آذربائیجانی صدر الہام علیوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ صدر الہام علیوف نے ہر آفت اور کٹھن وقت میں مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں۔
آذربائیجانی صدر

مزیدخبریں