نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ ، ریٹائرڈ جج کے نام شارٹ لسٹ ، فیصلہ بدھ تک : رانا ثنائ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود‘ شاہد خاقان عباسی‘ اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ نئی مردم شماری اتفاق رائے سے ہوئی ہے۔ اگر الیکشن 90 کے بجائے 120 دن میں ہو جائیں تو کیا ہو جائے گا۔ آئین تو یہ بھی کہتا ہے کہ 2017ءکی مردم شماری پر دوسرا الیکشن نہیں ہو سکتا۔ 9 اگست کو اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو حلقہ بندیوں کا کام 9 دسمبر تک مکمل ہو جانا چاہئے۔ اس کے بعد الیکشن فروری‘ مارچ میں بھی ہوتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہو سکتا۔ ٹیکنو کریٹ اور ماہر معیشت بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی ممنوعہ چیزیں مہیا نہیں کی جا رہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سرچ پراسس میں تھوڑی سی مزاحمت کی۔ انٹیلی جنس کی اپنی ان پٹ اور اسسمنٹ ہوتی ہے کہ کس جگہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہ دعویٰ اور م¶قف رہا کہ جیلوں میں سب کو ایک طرح رکھنا چاہئے۔ میری اطلاع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں مہیا ہیں۔ وکلاءعدالت سے اجازت لیکر جیل میں جائیں، فون اور باقی ممنوعہ چیزیں ہیں جن کا ہمیں معلوم ہے مہیا نہیں کی جا رہیں۔
رانا ثنائ
 


 

ای پیپر دی نیشن