اسلام آباد‘ پشاور (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ) چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے سعد رفیق معاملات کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ سعد رفیق خود بھی موجود ہیں اور وہ قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے کے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) کی جانب راغب کرنے کیلئے مریم نواز نے خیبر پی کے یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ مریم نواز یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی خود کریں گی۔ بلاول اظہر کیانی سیکرٹری جبکہ اختیار ولی‘ بابر نواز خان‘ عالمگیر شاہ اور بلاول آفریدی کو ممبر کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے 6 رکنی کمیٹی کو نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ مریم نواز نے خیبر پی کے یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں خیبر پی کے کے تمام اضلاع سے 25 نوجوان شرکت کریں گے۔
مریم نواز
ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے : مریم نواز
Aug 07, 2023