لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ بسلسلہ جشن آزادی پاکستان بھرپور عقیدت واحترام سے تقریبات منعقد کی جائیں گئیں۔پاکستان سنی تحریک پنجاب بھر میں بسلسلہ جشن آزادی پاکستان ہفتہ وفائے پاکستان منعقد کرے گی۔ پاکستان سنی تحریک نے یوم آزادی کے اس موقع پر 8اگست سے 14 اگست تک ( ہفتہ وفائے پاکستان ) منانے کا اعلان کیا ہے۔