انتہائی مطلوب دہشت گرد کے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی ، موقع سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احسان الحق نامی ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔گرفتار دہشت گرد بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے پی کے کو مطلب ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ملزم احسان الحق کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ ملزم کی گرفتاری کو ایف آئی اے کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...